پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس میں عدم شرکت یا بائیکاٹ سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی واضح تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ کے پورے عمل کا حصہ رہے گی۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، تاہم پارٹی کے دیگر اراکین ایوان میں موجود رہیں گے اور کارروائی میں حصہ لیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری عمل اور پارلیمانی روایت کے مطابق بجٹ کے معاملات میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اس بار بھی قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اجلاس کا حصہ بنی رہے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کر سکتی ہے، تاہم پارٹی نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کر دی ہے۔
