عید الاضحیٰ؛ ڈپٹی کمشنر جہلم کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پارکنگ، پانی کی فراہمی اور دیگر شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کا مقصد شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف بھی موجود تھے جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو جاری انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے مویشی منڈی کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ خریداروں اور بیوپاریوں کیلئے تمام بنیادی سہولیات ہر صورت یقینی بنائی جائیں۔

عیدالاضحیٰ؛ گلیوں اور کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی میں صفائی، نظم و ضبط اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام ادارے مکمل ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین انتظامات اور عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter