پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پابندی میں مزید توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی سول اور فوجی طیارے 24 جولائی صبح 4 بجکر 59 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق یہ پابندی 16 جون شام 5 بجکر 50 منٹ سے نافذ العمل ہے اور مقررہ مدت تک برقرار رہے گی۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی راستے بند رکھنے کا فیصلہ بدستور قائم ہے۔
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں مزید توسیع کردی
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، جس کی مدت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
