مریم نواز کا مخالف جماعتوں کو مشورہ، دھاندلی کا الزام لگانے کے بجائے عوامی فیصلہ تسلیم کریں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کا فیصلہ ریاست نہیں بلکہ عوام کرتے ہیں، اس لیے مخالف جماعتیں دھاندلی کے الزامات لگانے کے بجائے شکست کو فراخدلی سے قبول کریں۔

latest urdu news

آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب گلگت بلتستان میں کامیابی حاصل ہوئی تو انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، لیکن آزاد کشمیر میں شکست کے بعد دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر عوام کی شکر گزار ہے۔ ان کے مطابق عوام نے ترقی، خدمت اور کارکردگی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کشمیر کے عوام بہتر صحت، سڑکوں اور بنیادی سہولیات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنی جماعت کی سندھ میں کارکردگی اور مستقبل کا واضح روڈ میپ پیش نہیں کر سکے، اس لیے انہیں دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنی حکومت کا احتساب کرنا چاہیے۔

آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی کے لیے ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا، مریم اورنگزیب

مریم نواز نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی صورتحال بہتر نہیں، وہ آزاد کشمیر کی ترقی کے دعوے نہیں کر سکتے۔ ان کے بقول مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter