اوگرا نے ایل این جی مہنگی کر دی، نئی قیمتوں کا اطلاق جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت ایل این جی کی نرخوں میں 28 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

بجلی سستی ہوگی یا مہنگی؟ وزیر خزانہ نے واضح جواب دینے سے گریز کر دیا

اسی طرح سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین کیلئے بھی ایل این جی مہنگی کر دی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر قیمت میں 3.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صنعتی شعبے اور گھریلو صارفین پر بھی پڑ سکتے ہیں، جبکہ آئندہ مہینوں میں گیس ٹیرف میں مزید رد و بدل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter