واسا نے مون سون سیزن سے قبل نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے نالہ ہلسی پر بڑے پیمانے پر ڈی سلٹنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تقریباً 20 سال بعد پہلی مرتبہ بھاری مشینری کے ذریعے اس اہم نالے کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق دریائے دریائے چناب سے اندرونِ شہر تک پھیلے 16 کلومیٹر طویل اور کئی فٹ گہرے نالہ ہلسی میں جمع مٹی، کچرا اور ملبہ تیزی سے نکالا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔
ڈی سلٹنگ آپریشن کی نگرانی منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ خود کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مون سون سے قبل شہر بھر میں جاری صفائی اور نکاسیٔ آب کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہری علاقوں میں بارشی پانی کھڑا نہ ہو۔
ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کا یونین کونسل 5 اور گردونواح کا دورہ
واسا حکام کے مطابق نالہ ہلسی کی بحالی سے نہ صرف پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی بلکہ شہر میں صفائی اور ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ شہریوں کو ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔
