کمرشل کورٹس کے قیام کے لیے قانون سازی، اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم پاکستان نے ملک میں تجارتی تنازعات کے تیز اور مؤثر حل کے لیے کمرشل کورٹس کے قیام سے متعلق قانون سازی کے مسودے کی تیاری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اس کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان سمیت قانونی اور پالیسی امور کے دیگر ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی کا بنیادی کام تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے مجوزہ قانون کا مسودہ تیار کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کمیٹی ملک میں تجارتی تنازعات کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لے گی اور اس میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔

بلال اظہر کیانی کی جہلم میں عید مصروفیات، سکیورٹی و طبی سہولیات کا جائزہ

کمیٹی بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کا مطالعہ کرتے ہوئے قانونی اصلاحات کے لیے سفارشات تیار کرے گی، تاکہ پاکستان میں کاروباری ماحول کو مزید سازگار اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter