لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائش گاہ پر فائرنگ، مقدمے کیلئے درخواست دائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی۔

latest urdu news

درخواست کے مطابق بلخ شیر کھوسہ رات کے وقت گھر پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ان کے گھر پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے فوری طور پر مددگار 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ڈیفنس فیز 6 میں واقع گھر پر فائرنگ کی جبکہ دو مسلح افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔

بلخ شیر کھوسہ نے اپنی درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ سال 2023 میں بھی مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ان پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، اس لیے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ملکی ترقی کیلئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے ، لطیف کھوسہ

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter