لاہور میں شہری اور اہلیہ سے مبینہ بدسلوکی، دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایک شہری اور اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور بدسلوکی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے مطابق مدعی 27 جولائی کی رات تقریباً 10:15 بجے اپنی اہلیہ کو اورنج لائن ٹرین اسٹیشن سے لینے پہنچا تھا۔ اس دوران دو پولیس اہلکاروں نے دونوں کو روک کر مبینہ طور پر تشدد کیا اور غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔

مدعی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد انہوں نے فوری طور پر ریسکیو پولیس (ون فائیو) پر اطلاع دی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مفرور اہلکار کی تلاش بھی جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter