لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے شہر کا نظام زندگی متاثر کر دیا، جبکہ بجلی کی فراہمی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔ شدید بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر کے علاقوں گلبرگ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ریگل چوک، لکشمی چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، مال روڈ، دھرم پورہ، صحافی کالونی، جیل روڈ، کلمہ چوک، مانگ چونگی اور فیروز پور روڈ سمیت مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بارش نے بجلی کے ترسیلی نظام کو متاثر کیا اور کئی مقامات پر تکنیکی مسائل پیدا ہوئے۔
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، کئی مقامات پر سیلابی صورتحال
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے رکنے کے بعد متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا اور بجلی کی فراہمی کو جلد از جلد معمول پر لانے کی کوشش کی جائے گی۔
