125
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک راہ گیر بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن شہریوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق، رواں ماہ کے صرف 28 دنوں میں ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 سے زائد ہو چکی ہے، جس سے شہر میں سڑکوں کی حفاظت پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
