جناح اسپتال میں مبینہ غفلت کا الزام، خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا یا نہیں؟ انکوائری شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے جناح اسپتال میں دورانِ علاج ایک خاتون مریضہ کے مبینہ طور پر واش روم میں بچے کی پیدائش کے واقعے نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد مریضہ اور ان کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ پر غفلت اور عدم توجہ کے الزامات عائد کیے ہیں۔

latest urdu news

اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ خاتون کو گائنی وارڈ میں داخلے کے بعد تقریباً چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا، جس دوران مناسب طبی توجہ نہ ملنے کے باعث انہوں نے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔ ان کے مطابق اس دوران گھر کی خواتین نے بھی مدد کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں خاتون کو واقعے سے متعلق بیان دیتے اور اسپتال کے واش روم کا منظر دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔

تاہم جناح اسپتال کی انتظامیہ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کی ڈیلیوری لیبر روم میں ہی ہوئی تھی اور واش روم میں بچے کی پیدائش سے متعلق دعوے درست نہیں۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق مریضہ نادیہ زوجہ اکرم کو گائنی ایمرجنسی میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور طبی معائنے کے بعد نارمل ڈیلیوری کا فیصلہ کیا گیا۔

جناح اسپتال لاہور سے ایک کروڑ سے زائد کا سامان غائب

ترجمان کا کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 50 منٹ پر لیبر روم میں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی، جبکہ مریضہ میں پلیٹلیٹس کی کمی سمیت بعض پیچیدہ طبی مسائل بھی موجود تھے، جنہیں سخت نگرانی میں رکھا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعد ازاں مریضہ کے اہل خانہ انہیں طبی مشورے کے برعکس اسپتال سے لے گئے۔ دوسری جانب ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter