اداکارہ عروبہ مرزا نے ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ چیٹس شیئر کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ عروبہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر جاری تنازع نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

latest urdu news

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مبینہ گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں بظاہر بات چیت شروع کرنے اور اسنیپ چیٹ پر رابطہ جاری رکھنے کی درخواستیں نظر آتی ہیں۔ تاہم ان اسکرین شاٹس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

عروبہ مرزا نے پوسٹ کے ساتھ لکھا، "مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی”، جس سے انہوں نے اس معاملے کو پہلے سامنے آنے والے الزامات سے جوڑنے کی کوشش کی۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ثاقب چدھڑ پہلے ہی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی اور دھمکیوں سے متعلق مقدمے کے باعث خبروں میں ہیں، جس کی عدالتی کارروائی جاری ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع

تاحال ثاقب چدھڑ کی جانب سے عروبہ مرزا کے ان تازہ دعوؤں یا شیئر کیے گئے مبینہ اسکرین شاٹس پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter