موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 16 ہزار 345 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں جن میں سے 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

latest urdu news

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق 41 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 1 لاکھ 82 ہزار 769 گھر ڈینگی پازیٹو پائے گئے۔ اسی طرح 16 لاکھ 12 ہزار 885 مقامات کی سپاٹ چیکنگ کی گئی، جن میں 25 ہزار 79 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک 4581 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں، 1862 مقامات کو سیل کیا گیا ہے، جبکہ 3550 چالان اور ایک کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter