6
لاہور کے ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے المناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے موجود درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد اور 2 راہ گیر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سفید رنگ کی تھی، جبکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد نوجوان تھے۔
رخصتی کے دن گھر سے فرار ہوکر شادی کرنے والی لڑکی قتل، بھائی گرفتار
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
