راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے رواں سال جنوری میں اپنی رخصتی کے روز گھر سے نکل کر اپنی پسند سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی میں رہائش پذیر تھی۔
مقتولہ کے والد کے مطابق واقعے سے چار روز قبل بیٹا صلح صفائی کے لیے کراچی گیا اور بہن کو واپس گوجر خان لے آیا تھا۔ گھر واپسی کے کچھ ہی دن بعد لڑکی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کرلیا ہے۔ والد نے اپنے بیٹے کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسی نے فائرنگ کرکے بیٹی کی جان لی۔
میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کی وجوہات اور دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
