سیاسی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں: بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی انداز اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں تاکہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔

latest urdu news

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے اور کسی بھی سطح پر رابطے منقطع نہ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دروازے کھلے رہتے ہیں تو نہ صرف مثبت ماحول قائم رہتا ہے بلکہ مسائل کے حل کی راہیں بھی نکلتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا بنیادی مطالبہ صرف یہ ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف تک رسائی دی جائے۔

پاکستان پہلے، کسی بھی مخالف بیان کی حمایت نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی بات سننا جمہوری عمل کا اہم حصہ ہے اور راستے بند کرنے سے مسائل مزید بڑھتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں، اہل خانہ اور ڈاکٹروں کی ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں تاکہ ان کی صورتحال سے آگاہی حاصل ہوسکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter