دہشتگردی کے خاتمے تک قومی عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف آف ڈیفنس فورسز Asim Munir نے کہا ہے کہ ملک میں مکمل امن اور استحکام کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور قومی عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

latest urdu news

جی ایچ کیو میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر تھے۔ تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ، سینئر عسکری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل نے شہداء کے اہلِ خانہ کی قربانیوں، صبر اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں، جبکہ ان کی قربانیاں ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت کی حیثیت رکھتی ہیں۔

Inter-Services Public Relations کے مطابق تقریب میں آپریشنز کے دوران غیر معمولی بہادری اور وطن کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا گیا، جن میں 50 ستارہ امتیاز اور 12 تمغۂ بسالت شامل ہیں۔

پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا یا بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی سے نہیں روکا جا سکتا، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter