209
ڈپٹی کمشنرگجرات صفدرحسین ورک کی زیر صدارت ڈینگی سرویلنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر 6 مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ 2 کاروباری مراکز کوسیل کیا گیا ہے ، اس موقع پر انہوں نے ہدایات کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی مکمل نگرانی یقینی بنائی جائے ، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزڈینگی کے مشتبہ مریضوں کو رپورٹ کریں۔
ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی 100 فی صد سرویلنس یقینی بنائی جائے، ڈی سی گجرات
انہوں نے ہدایات کی کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
