گورنر پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات ، ماحولیاتی آلودگی و تجارت پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی ،ملاقات میں ماحولیاتی آلودگی ، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر سلیم حیدرخان نے اٹلی کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو 1 ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے ہوئے حادثات کا شکار ہوئے، انسانی سمگلروں سے نمٹنے کیلئےپاکستان میں سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

گورنر پنجاب نے اطالوی سفیر سے درخواست کی کہ اٹلی کی حکومت امیگریشن قوانین میں آسانی پیدا کر کے لیگل طریقے سے پاکستانیوں کو مواقع فراہم کرے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اٹلی پاکستان سے زیتون کا درآمد کر کے زیتون کے تیل میں استعمال کر سکتا ہے، میڈ ان پاکستان زیتون کا تیل بھی مارکٹ میں آنا شروع ہو گیا ہے، میڈ ان پاکستان آلیو آئل اٹلی کی ٹیکنالوجی کی سپورٹ سے مزید بہتر ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter