194
ضلع لوئر کرم میں دہشت گردوں کیخلاف فورسز کی جانب سے گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے۔
کرم ،خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی جانب سے گرینڈ آپریشن کیاگیا ۔
ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ کارروائی میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں سمیت 85 افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ پاراچنار جانے والی کانوائے سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کے مطابق پشاور سمیت دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے، 5 ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے 5لاکھ آبادی کا علاقہ محصور ہے۔
دوسری جانب سماجی رہنماؤں کے مطابق رمضان کے لیے لائے جانے والاسامان بگن مندوری میں لوٹا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے لیے خوراک و علاج کا بندوبست کیا جائے، کانوائے کی لوٹ مار سے متاثر ہونے والے تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
