کالےقانون بنا کر کبھی بھی ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور،سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کالےقانون بنا کر کبھی بھی ملک نہیں چل سکتا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ملک کوکس طرف لے جارہے ہیں، نوجوان مایوسی کی باتیں کر رہے ہیں، پاکستان میں احساس محرومی وقت کیساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پہلے بھی ہوتیں رہی ہیں ، لیکن رات کےاندھیرے میںیہ پہلی دفعہ دیکھی ہے،اراکین اسمبلی کو آئین جمہوریت سے متعلق کچھ علم نہیں ؟

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی سینیٹرنے آئینی ترمیم نہیں دیکھی، جو ترامیم کرنا چاہتے ہیں وہ عوام کے سامنے رکھیں، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاںبغیر دیکھے پڑھے قانون پاس کر دیے جائیں ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی کورٹس کی حدود کیا ہوں گی، ترامیم اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ ایک شخص چیف جسٹس نہ بن سکے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سر براہ نے اپنے خطاب میں یہ کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اپنے راستے سے ہٹ گئے ہیں، میاں نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں ہے، اگر وہ خاموش رہتے ہیں تو کل اسکا ضرور جواب دینا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن مسئلے کا حل نہیں ہے، الیکشن تو چوری کر لیے جاتے ہیں، اب لیڈر شپ کا امتحان ہے کہ ملک چلانا بھی ہے کہ نہیں ۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter