شمالی وزیرستان ، چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔
اعلامیے کے مطابق ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث سے پیش آیا۔
لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ تھل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ پیدا ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔
