وزیراعلیٰ کا چاند رات اور عید پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چاند رات کے دوران بازاروں میں خواتین پولیس اسکواڈ کے گشت میں اضافہ کرنے اور خواتین و بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاہور کے 65 تجارتی مراکز میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ بازاروں اور مارکیٹوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربینوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

عوامی مقامات پر مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چاند رات کو سڑکوں پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے 55 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کر کے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف 225 مقامات پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter