نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات یہ تقاضا کرتے ہیں کہ ملک میں سول ملٹری تعلقات بہتر ہوں۔
ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا ایجنڈا اچانک سےنہیں اٹھایا گیا، 2006 میں میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے تھے، میثاق جمہوریت میں عدالتی اصلاحات کے نکات بھی شامل تھے۔
نجی ٹی وی چینل کے انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کی حمایت عمران خان اورمولانا فضل الرحمان نے بھی کی تھی۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس پر غور کیلئے وقت چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دو، ڈھائی ہفتے میں اہم عالمی شخصیات کے دورے اور ایونٹ ہونے ہیں ، 1997 کے بعد یہ پہلا سمٹ ہے جو ہمارے ملک میں ہو رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کل ملائیشیا کے وزیراعظم کی سربراہی میں وفد پاکستان آرہاہے، ان اہم مصروفیات کے باعث، میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نہیں گیا۔
ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف قریبی دوست سے اظہار تعزیت کیلئے امریکا بھی جائیں گے۔
