وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکا بیان ناکامی کا اعتراف ہے۔
وزیر اعلیٰ پختونخوا، کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےعطاتارڑ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا حکومت چلانے کی اہلیت کھو بیٹھے ہیں ،کیونکہ انہوں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور پنجاب پر لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دوہرانے کا اعلان ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی ، علی امین گنڈا پور اپنا نقصان کریں گے کسی اور کا نہیں ،ان کا کوئی بیان، اقدام اور رویہ کسی بھی انداز سے جمہوری، سیاسی اور پارلیمانی نہیں لگتا ،انہوں نے کبھی نہیں کہا تعلیم، صحت، روزگار کیلئے مقابلہ کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انقلاب لانا ہے تو صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے اصلاحات کی جائیں،خیبرپختونخوا میں کرپشن اور نا اہلی کی انتہا ہو چکی ،مقابلہ ہوتا اگر خیبرپختونخوا حکومت بجلی صارفین کو کوئی ریلیف دیتی۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان مسلسل پانچویں بار اگلے5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہو گئے ہیں ۔
پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن بلامقابلہ امیر منتخب ہوئے ہیں جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے ۔
