372
صوابی، ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ میں 2 افراد جان کی بازی گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ لاہور کے حدود جنگی ڈھیر میںایک موسیقی پروگرام تھا ، پروگرام کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ ہوگئی ، فائرنگ سے 29 سالہ طفیل ناصر اور 28 سالہ شخص جان کی بازی ہارگیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے2 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 30 سالہ قابل رحمان اور 26 سالہ منور باچہ شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو باچا خان ہسپتال منتقل کردیاگیا ، ملزم صدام کے خلاف تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کردیا گیاہے۔
دوسری جانب کوٹ ادو میں تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم سے 4 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں تونسہ موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم ہوا جس میں رکشہ ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت 4 افرادجاں بحق جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
