سری لنکا سے 56پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے طیارہ روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشیں رنگ لے آئیں، سری لنکا میں قید پاکستانی قیدیوں کی واپسی ممکن ہوگئی ۔

56 پاکستانی قیدی کئی سال سے سری لنکا میں قید تھے ، اب انکی وطن واپسی کیلئے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ 3 ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھی، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے لائے جانے والے پاکستانی قیدیوں کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا، وفاقی وزیر داخلہ نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب وفاقی داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ دھاوا بولنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، اگر مزید لائن کراس کی گئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں نے پولیس پر آنسو گیس کے شیل پھینکے، پولیس پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 80 سے 85 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں افغان باشندے کیسے آئے؟ 48 گھنٹوں میں 120 افغان شہری حراست میں لیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے مظاہرین میں افغان باشندوں کی موجودگی تشویشناک ہے، ایک طرف دھاوا اور ایک طرف مذاکرات نہیں چل سکتے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter