افغانستان سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں اوروہاں سے پاکستان میں بھی ان لوگوں کی پناہ گاہیں میسر کی جاتی ہیں ۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو اس کا نتیجہ آئینی میلٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی ایشو نہیں ۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے لندن روانگی متوقع

واضح رہے کہ وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے ، جسکے شواہد بھی موجود ہیں ۔

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن کے دوران میں تقریباََ 8 دہشتگرد جہنم واصل کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں افغان خارجی دہشتگرد جلال ولد نعمت اللہ بھی شامل تھا، ہلاک دہشتگرد جلال سے افغانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے گل بہادر گروپ سے ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter