افغانستان اور پاکستان کے لیے جنگ نقصان دہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے لیے جنگ کسی صورت فائدہ مند نہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ہم جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں تو ہمیں رک کر جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنے والوں سے اسلحہ واپس لینا افغان طالبان کے لیے بھی ایک چیلنج ہےاور انہوں نے اس کے لیے وقت مانگا تھا، اس معاملے پر اتفاقِ رائے تھا، لیکن معلوم نہیں کہ آج اسے پیچیدہ کیوں بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں یکجہتی، ایثار اور حب الوطنی کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ میں عزم، قربانی اور یکجہتی کی علامت ہے،یہ دن ہمیں قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کا عہد کرنے کا درس دیتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter