کراچی،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ فرد واحد کے لئے کوئی قانون نہیں بن رہا، یہ تاثر غلط ہے کہ کسی ایک جج کو نوازنے کے لیے آئینی عدالت بنائی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق بلاول بھٹو کا مؤقف بڑا واضح ہے، آئینی عدالت کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے، دنیا بھر میں آئینی عدالتیں ہوتی ہیں، لیکن پاکستان میں نہیں ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سیاسی کیسز کے باعث عام آدمی کے کیسز التوا کا شکار ہو جاتے ہیں، عدالتوں میں ہزاروں کی تعداد میں کیسز پینڈنگ پڑے ہیں، عدالت میں سیاسی کیسز پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے، عام آدمی کو انصاف کیلئے بہت دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔
پیپلزپارٹی کو نئے صوبے بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، قمر زمان کائرہ
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں تو 40 سال بعد بھی بھٹو کیس میں پورا انصاف نہیں ملا، مخصوص سیٹیں مانگنے سنی اتحاد والے گئے، لیکن سیٹیں پاکستان تحریک انصاف کو ملیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے بہت قابل احترام ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ جو بات آئینی اداروں کے لئے درست ہوگی اسے مولانا فضل الرحمان ضرور سپورٹ کریں گے۔
