گرفتار پی ٹی آئی ممبران کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کے احکامات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی ممبران کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس سے تحریک انصاف کے گرفتار اراکین اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

latest urdu news

جج انسداد دہشتگردی عدالت ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے ایم این ایز کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوٹر سے یہ سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر راجہ نوید کا کہنا تھا کہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

اسکے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے مقدمے میں تمام پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت بعد از گرفتاری 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، زین قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان اور نعیم علی شاہ شامل ہیں جنہیں پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتار ممبران اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا تھا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم این ایز کے لاجز کو سب جیل قرار دے کر انہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا حکم دیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter