لاہور،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کی ایک اور 9 مئی کی بغاوت ناکام بنا دی گئی۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی بہترین ا سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنائی گئی، شرپسندوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں ایک سینئر پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ درجنوں زخمی ہیں، یہ دہشتگرد اور فسادی کہتے ہمارا احتجاج پرامن تھا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کے پی ، کے سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کے ذریعے فیڈریشن پر یلغار کی گئی، احتجاج میں خیبرپختونخوا کی پولیس کے اہلکاروں اور افغان شہریوں کی شرکت تشویشناک ہے ۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے تحریک فساد اور اسکے ماسٹر مائنڈ کو اس مرتبہ بھی مسترد کر دیا، جو انقلاب لانے نکلے تھے اب وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، جس شخص کے اپنے بچے برطانیہ ہوں وہ لوگوں کے بچوں کو احتجاج کروا رہا ہے ۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے یہ افسوس ہے ان والدین پر جو اپنے بچوں کو اس فتنے کی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں، کی خیبر پختونخوا کی عوام کی قسمت میں جلسے ، جلوس اور مار دھاڑ ہی رہ گئی ہے ۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم ) پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔
