وزیراعظم کی قوم سے صدر مملکت آصف زرداری کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جلد مکمل صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صدر آصف زرداری کی جلد بحالی کے لیے دعا کریں۔

شہباز شریف نے ہدایت دی کہ صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت ماہرینِ امراضِ انفیکشن کے زیر علاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter