نہروں کا معاملہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، اتفاق رائے سے ہی حل ممکن ہے، رانا ثنااللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہوگا تو ہی پیش رفت ممکن ہے، یہ مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ اس معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مناسب ردعمل دینا چاہیے، فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سندھ میں نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے، جبکہ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف واضح کریں کہ کینالز منصوبے کی حمایت نہیں کی جائے گی، دریائے سندھ ہماری بقا کا ضامن ہے، وفاق کو ہمارے مؤقف کو تسلیم کرنا ہوگا۔

کراچی میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کینالز صرف سندھ کا نہیں بلکہ تمام صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کا معاملہ ہے،وزیراعظم کو اعلان کرنا ہوگا کہ وفاق اس منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا، اور اگر وہ ایسا نہیں بھی کرتے تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter