وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاہور میں ملاقات کی گئی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اوراب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
اس متعلق چیئرمین پی پی کا کہنا تھاکہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے، غیرجمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کےلیے 26ویں آئینی ترمیم مفید ثابت ہوگی ۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا کہ شہیدوں کے خون سے فلسطین ایک دن ضرور آزاد ہو گا، رہنما ؤں کی قربانیوں سے نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے۔
