عمران خان کے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں ، امیر مقام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سوات ، وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خطوط  کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹرمپ کے یوکرین کے صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے تحریر کردہ خطوط کا کوئی مستقبل نہیں،کیونکہ ان کا مقدر صرف ردی کی ٹوکری ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی بحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی اس کا واضح ثبوت ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے جس کے نتائج جلد مزید نمایاں ہوں گے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سوشل ویلفیئر کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں، عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے، قائد نواز شریف کا ویژن پاکستان کو ترقی کی راہ پر واپس لانا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ عوامی خدمت، معاشی ترقی اور ملکی استحکام کو ترجیح دی، آج ان کے ویژن کے مطابق ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا گیا ہے، اپوزیشن کو سول ملٹری الائنس ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter