لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں، لیکن پی ٹی آئی کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔
دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پیکا قانون کو کالا قانون قرار دے دیا۔
کراچی میں آزادی کنونشن سے خطاب کے دوران رضا ربانی کا کہنا ہے کہ فیک نیوز کی اصطلاح واضح نہیں ہے اور اس سے پی ٹی اے کے دائرہ اختیار میں توسیع ہوگی۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت کو روکنے کی کوشش ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
