بلوچ یکجہتی کمیٹی سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، ڈی آئی جی کوئٹہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کوئٹہ،ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی مہم چلا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد اور بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے بتایا کہ ٹرین حملے کے بعد آپریشن میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جس کے بعد5 لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر لاشوں کا حق ورثا کو ہوتا ہے، 14 تاریخ کو لاشیں اسپتال لائی گئیں تو بی وائی سی نے مطالبہ کیا کہ لاشیں انہیں دی جائیں اور دعویٰ کیا کہ وہی ان کے وارث ہیں، اس دوران اسپتال کی مردہ خانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ دو لاشوں کو لے کر احتجاج شروع کیا گیا اور پھر ایک اور لاش لائی گئی، پولیس کی فائرنگ کے الزامات لگائے گئے، جبکہ ہسپتال کے عملے پر تشدد کرکے لاشیں نکالی گئیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، سڑکیں بلاک کی گئیں، فائر آپٹکس اور سرکاری تنصیبات کو توڑا گیا، جبکہ 16 ایم پی او کے تحت 61 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس فائرنگ سے ہلاکتوں کی جعلی خبریں پھیلائی گئیں، 35 بچوں کو ان کے ورثا کے حوالے کیا جا چکا ہے، جبکہ 61 افراد زیرِ حراست ہیں اور 13 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter