اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

پشاور اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یادرہے کہ اکستان میں زلزلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، جس میں مختلف اوقات میں مختلف شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،یہاں چند اہم زلزلوں کا خلاصہ پیش ہے:​6 مئی 1972: راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

13 مئی 1973: راولپنڈی اور اسلام آباد میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

​8 اکتوبر 2005: صبح ساڑھے8 بجے کے قریب کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، مانسہرہ اور ملک کے دیگر حصوں میں ایک قیامت خیز زلزلہ آیا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے۔

جولائی 2012:1.6کی شدت کا زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا، اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter