ٹرمپ نے بندر عباس پر امریکی حملوں کی ویڈیو جاری کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے امریکی حملوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔ ویڈیو میں مختلف مقامات پر دھماکوں اور فضائی حملوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

latest urdu news

امریکی حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور آخری رسومات جاری تھیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس، سیریک اور جزیرہ قشم میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: اگر چاہتے تو آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حالیہ کارروائی میں ایران کے 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایران نے تجارتی جہازوں پر حملوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter