وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں ایرانی وفد بھی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ موجود تھا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے، جس سے اس ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔
قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ ملاقات بھی کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہے تو ایران بھی طویل مقابلے کے لیے تیار ہے: عباس عراقچی
اعلامیے کے مطابق اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
