8
اسلام آبادکے علاقے تھانہ نون میں گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، تاہم اصل محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ معاملے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس کارروائی کے دوران خاتون زخمی، احتجاج پر سڑک بند
پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
