فیفا نے بڑے ٹورنامنٹس میں نجی سرمایہ کاری کا متنازع منصوبہ واپس لے لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ: عالمی فٹبال تنظیم (فیفا) نے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں نجی سرمایہ کاری سے متعلق اپنا متنازع منصوبہ شدید مخالفت کے بعد واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

latest urdu news

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ اس تجویز نے عالمی فٹبال برادری میں اختلافات پیدا کیے، اس لیے کھیل کے وسیع تر مفاد میں اسے مزید آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت فیفا کی 211 رکن ایسوسی ایشنز کو حمایت کے بدلے 4 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم یورپی فٹبال تنظیم (یوئیفا)، ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اور کونکاکاف نے اس کی سخت مخالفت کی۔

ورلڈکپ فتح کے بعد اسپین مالا مال، فیفا نے ریکارڈ انعامی رقم تقسیم کر دی

یوئیفا نے خبردار کیا تھا کہ اگر یہ منصوبہ نافذ کیا گیا تو اس کے رکن ممالک فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کریں گے، جس کے بعد معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا۔

دریں اثنا، فیفا کے سینئر مشیر کارلوس کورڈیرو نے منصوبے کو عالمی فٹبال کے مستقبل کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا، جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور نے بھی اعتراف کیا کہ اس معاملے میں فیفا انتظامیہ کو مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

شدید دباؤ کے بعد جیانی انفانٹینو نے کہا کہ اب تمام متعلقہ فریقوں کو دوبارہ ایک میز پر بٹھا کر مشاورت کے ذریعے عالمی فٹبال کے مستقبل سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔ مبصرین کے مطابق آئندہ سال ہونے والے فیفا صدارتی انتخابات سے قبل اس معاملے نے انفانٹینو پر دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter