ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا سبزی منڈی کا دورہ، نیلامی کی نگرانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیلامی کے عمل کو شفاف رکھنے کے لیے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجرا کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ بوگس بولی دینے والے آڑھتیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹ لسٹوں کا بروقت اجرا یقینی بنایا جائے، اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران منڈی کی مسلسل نگرانی کریں۔

اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ کے مطابق فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹوں کو نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ، ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس اور کاروباری مراکز کا دورہ کر رہے ہیں اور کریانہ اسٹورز، سبزی و فروٹ کی دکانوں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جا سکے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter