راولپنڈی جلسہ: پی ٹی آئی نے درخواست جمع کروا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

راولپنڈی، پی ٹی آئی کی جانب سے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

latest urdu news

ضلعی صدر پی ٹی آئی چودھری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جنرل کی جانب سے وکلاء ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست میں یہ کہا گیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہٰذا این او سی جاری کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے لیاقت باغ اور بھاٹہ چوک مقامات تجویز کئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست وصول کر لی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter