بھگوال میں دوران ڈکیتی سکیورٹی گارڈ نے ڈکیت ہلاک کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھگوال میں دوران ڈکیتی سکیورٹی گارڈ نے ڈکیت ہلاک کر دیا، چوہدری عابد رضا کی جانب سے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان۔

تھانہ گلیانہ کے علاقہ بھگوال میں دوران ڈکیتی ڈکیت ہلاک، ڈکیتی کی واردات میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے بیوریج کمپنی کی گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کی۔

latest urdu news

نجی کمپنی کی گاڑی میں بیٹھے گن مین کی بروقت فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا، ڈاکو کی شناخت اویس ایوب سکنہ بھدر کے نام سے ہوئی۔

جبکہ 2 ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تھانہ گلیانہ پولیس موقع موجود مزید تفتیش جاری۔

ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کے خلاف بروقت کاروائی کرکے ڈکیتی ناکام بنانے والے سیکورٹی گارڈ کی بہادری پر سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی جانب سے 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter