جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، چیف جسٹس کو خط

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحاتی کمیٹی نے اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے کہ ہمیں سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی (عمران خان) کی بیرکس میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحاتی کمیٹی نے اڈیالہ جیل کے حالیہ دورے کے دوران سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیرکس تک رسائی نہ ملنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط تحریر کیا ہے۔ کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ نے خط میں جیل انتظامیہ کے رویے اور کمیٹی کو مکمل رسائی نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

latest urdu news

کمیٹی نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جن میں اسپتال، خواتین کی بیرک، منشیات کے عادی قیدیوں، اور سزائے موت کے قیدیوں کی بیرکس شامل تھیں۔ تاہم، کمیٹی کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی بیرکس میں جانے کی اجازت نہ ملنا جیل اصلاحات کی جانچ پر سوالیہ نشان ہے۔

جیل میں صفائی کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے عالمی معیار (منڈیلا رولز اور بنکاک رپورٹ) کے تحت قیدیوں کے حقوق اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
سابق وزیراعظم کی رائے کو سیاسی قیدیوں کی اصلاحات کے لیے ضروری قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران عمران خان جیل کی عدالت میں موجود تھے، اور ان سے ملاقات کا مقصد سیاسی تھا۔

کمیٹی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے اور سابق وزیراعظم تک رسائی کے احکامات دیے جائیں تاکہ وہ اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو مکمل اور شفاف طریقے سے پیش کر سکیں۔

یہ معاملہ قیدیوں کے حقوق اور جیل اصلاحات کی شفافیت کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

latest breaking news in urdu