راکھی ساونت کی پاکستانی ٹیم کے حق میں ویڈیو، بھارت کے خلاف دھمال کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی بے باک اداکار راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔

ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

latest urdu news

راکھی ساونت نے ویڈیو میں کہا کہ "ہم پاکستانی شاہینوں کو سپورٹ کر رہے ہیں” اور اصل مقابلہ 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس کے لیے وہ اسٹیڈیم میں موجود ہوں گی۔

راکھی نے مزید کہا کہ انہیں "فورتھ امپائر” کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اور اگر بھارت اور پاکستان کے میچ میں کوئی ڈراما ہوا تو وہ وہاں موجود ہوں گی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی کے پیچھے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی جھلکیاں ٹی وی پر چل رہی ہیں، جس پر وہ جوش و خروش کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

راکھی ساونت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی اور پاکستانی صارفین کے درمیان دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter