بینک سے رقم نکلوا کر گھر جاتی خاتون کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر آباد: بینک سے رقم نکلوا کر گھر جاتی خاتون کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

وزیرآباد کے علاقہ روڈالہ کی رہائشی خاتون پروین اختر وزیر آباد کے نجی بینک سے پیسے نکلوانے کے بعد گھر جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو رقم چھین کر فرارہوگئے۔

latest urdu news

جبکہ ایک اور واردات میں گھرجاتے شہری کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رقم سے محروم کردیا۔

ڈسکہ روڈ کے رہائشی نوید احمد سے دھونکل راجباہ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے ایک لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔

شہر میں پے درپے وارداتوں اور جرائم پیشہ عناصر کے کھلے عام دھندنانے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

شہریوں نے آئی جی پنجاب سے صورتحال کے بارے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter